حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا.

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں یکم نومبر سے نافذ

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔

خزانہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، یہ اضافہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2025 سے آئندہ 15 روز کے لیے ہو گا۔

No comments:

Powered by Blogger.