پنڈی میں خسرہ و روبیلا ویکسین مہم، انتظامات حتمی مرحلے میں

خسرہ و روبیلا ویکسین مہم — پنڈی میں تیاریاں زوروں پر

پنڈی میں خسرہ و روبیلا ویکسین مہم، انتظامات حتمی مرحلے میں

ڈی ایچ اے کی خسرہ و روبیلا ویکسین مہم آٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے
:لگانے کا ہدف

ڈی ایچ اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق، اس مہم کے دوران چھ ماہ سے پانچ سال کی عمر کے 8 لاکھ 22 ہزار 766 بچوں کو خسرہ اور روبیلا (Measles-Rubella) ویکسین دی جائے گی۔ اس مہم کا مقصد بچوں کو خسرہ اور روبیلا جیسی خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

اس سال خصوصی توجہ دیہی علاقوں پر دی جا رہی ہے، جہاں 1 لاکھ 89 ہزار 87 بچوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم میں مجموعی طور پر 703 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان میں سے 486 ٹیمیں گھر گھر جا کر، اسکولوں اور دور دراز علاقوں میں ویکسین لگائیں گی تاکہ 7 لاکھ 36 ہزار 366 بچوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

مزید برآں، 217 ٹیمیں صحت کے مراکز اور مخصوص عوامی مقامات پر تعینات کی جائیں گی تاکہ والدین اپنے بچوں کو آسانی سے ویکسین لگوا سکیں۔ ان مراکز کے ذریعے 86 ہزار 400 بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔

اس مہم کے لیے 2 ہزار 797 تربیت یافتہ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جن میں 703 ویکسینیٹرز، 703 ٹیم اسسٹنٹس، 212 فیلڈ سپروائزرز اور 1 ہزار 189 سوشل موبلائزرز شامل ہیں۔


No comments:

Powered by Blogger.