راولپنڈی میں ڈینگی حملوں میں دوبارہ شدت آگئی

ڈینگی بخار کی شکایات درج ہونے لگیں راولپنڈی میں ہسپتالیں بھرگئیں

ڈینگی کے باعث 35 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں

 راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں دوبارہ اضافہ، 24 گھنٹوں میں 32 نئے مریض رپور

راولپنڈی میں ایک دن کے وقفے کے بعد ڈینگی مچھروں کے حملوں میں دوبارہ شدت آگئی ہے۔ ضلع بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 32 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیر کے روز صرف 10 کیس سامنے آئے تھے جو اب بڑھ کر 32 تک پہنچ گئے ہیں، جس سے صورتحال تشویش ناک صورت اختیار کر گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے 1,764 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ 35 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ اب تک 19 ہزار 504 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ڈینگی کنٹرول ٹیموں کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، جن میں 13 سو 59 ٹیمیں متحرک ہیں۔ اب تک 60 لاکھ 45 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ مکمل کی گئی، جس کے دوران 1 لاکھ 71 ہزار 838 مقامات پر سرویلنس کی گئی اور 76 ہزار 598 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 19 ہزار 777 لاروا تلف کیے گئے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 662 ایف آئی آرز درج کی گئیں، 1 ہزار 856 عمارتیں سیل کر دی گئیں جبکہ 3 ہزار 620 چالان اور لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب، اسلام آباد میں بھی ڈینگی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 18 دیہی اور 12 شہری علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں 62 مریض زیرِ علاج ہیں۔

بارہ کہو میں سب سے زیادہ 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی کنٹرول ٹیموں نے 41 ہزار 776 مقامات کا معائنہ کیا، جن میں سے 4 کمرشل سائٹس اور 278 گھروں میں مثبت لاروا کی نشاندہی ہوئی۔



No comments:

Powered by Blogger.