عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب کی نئی پابندی سامنے آگئی
سعودی حکومت کا نیا فیصلہ: عمرہ ویزے پر 30 دن کے اندر سفر لازمی قرار
وزارت نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی شخص مقررہ مدت یعنی 30 دن کے اندر مملکت میں داخل نہیں ہوتا تو اس کا ویزا خود بخود منسوخ سمجھا جائے گا۔
نئی پالیسی کے مطابق، ویزے کے اجرا کے بعد داخلے کی مدت تین ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہے، تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد زائرین کو تین ماہ تک قیام کی اجازت برقرار رہے گی۔
قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد باجیفر نے بتایا کہ نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ ہوں گے۔ ان کے مطابق، وزارتِ حج و عمرہ نے یہ اقدام عمرہ زائرین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق، رواں سال جون سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
No comments: