جنوبی افریقا کی کامیابی میں اوپنر کوئنٹن ڈی کاک کی یادگار سنچری مرکزی کردار رہی۔ انہوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 123 رنز ناٹ آؤٹ بنائے اور آغاز سے اختتام تک پاکستانی باؤلرز پر دباؤ قائم رکھا۔ ان کے ساتھ ٹونی ڈی زورزی نے بھی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جبکہ لوان-ڈرے پریٹوریس نے 46 رنز اسکور کیے۔ کپتان میتھیو برٹزکے 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، مگر مجموعی طور پر پاکستانی باؤلرز ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔
-
سلمان آغا نے 69 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹنگ کی،
-
محمد نواز نے ذمہ دارانہ 59 رنز کی اننگ کھیلی،
-
جبکہ نوجوان صائم ایوب نے 53 رنز بنا کر اپنی صلاحیت کا اچھا مظاہرہ کیا۔
تاہم بقیہ بیٹنگ لائن تسلسل برقرار نہ رکھ سکی اور وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔
جنوبی افریقا کی جانب سے بولنگ میں ناندرے برجر نمایاں رہے جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نقابیومزی پیٹر نے 3 جبکہ کوربن بوش نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
جنوبی افریقا نے اس جیت کے ساتھ سیریز میں سبقت حاصل کر لی ہے۔
No comments: